Published: 31-08-2022
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی،سیریز کے دوران کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں ٹکٹ کی قیمت 250 سے 1500 روپے تک رکھی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان لاہور میں ہونے والے میچز میں ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 تک رکھی گئی ہے۔