Published: 03-09-2022
لاہور: پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے تاریخ اور مقامات طے پا گئے ہیں جس کے تحت میچز 9فروری سے 19مارچ تک ہوں گے۔میچز کی میزبانی لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کریں گے، پی سی بی اور فرنچائز جلد باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دیں گے۔پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے گزشتہ روز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہونے والے اجلاس میں فرنچائزز کو گزشتہ ایڈیشن کے اکاﺅنٹس اور کمرشل معاملات کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔پی ایس ایل 8 کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے سے میٹنگز کا سلسلہ شروع ہوگا۔