شاہنواز دھانی اتوار کو بھارت کے خلاف میچ سے باہر

Published: 04-09-2022

Cinque Terre

 دبئی: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔شاہنواز دھانی اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ وہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔چونکہ یہ ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے، لہٰذا میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی، جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔