ایشیاء کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

Published: 04-09-2022

Cinque Terre

کراچی: ایشیاء کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے 176 رنزکا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36، پتھوم نِسانکا 35، دَنوشکا گُناتھیلاکا 33 اور بھانوکا راجاپکسا 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ونندو ہاسارنگا ڈی سلوا 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ راشد خان اور محمد نبی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔۔اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے تھے۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گُرباز 45 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنا کر نمایاں  رہے۔ ابراہیم زدران 40، نجیب اللہ زدران 17 اور حضرت اللہ ززئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشانکا نے 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو وار مہِیش ٹھیکشانا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔