Published: 06-09-2022
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارٹی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں ٹویٹ کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہ ’’میری بھارتی شائقین سے درخواست ہے کہ ارشدیپ سنگھ سمیت کسی بھی کھلاڑی کی تذلیل نہ کریں‘‘۔انہوں نے لکھا کہ ’’غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں اور کھیل میں ایسی غلطی کا ہونا عام ہے‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے 18ویں اوور میں بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا آسان کیچ چھوڑ دیا تھا۔پاکستان نے 182 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔