شعیب ملک نے ٹیم میں دوستیاں نبھانے کا الزام عائد کردیا

Published: 13-09-2022

Cinque Terre

کراچی: پاکستانی ٹیم میں دوستیاں نبھانے کا الزام پھر سامنے آنے لگا۔ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے فوری بعد آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹویٹ کیا کہ ’ہم کب دوسری، پسند اور ناپسند کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللہ ہمیشہ ایماندار لوگوں کی مدد کرتا ہے‘۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کپتان بابراعظم پر مختلف کھلاڑیوں کو صرف دوستی کی وجہ سے ترجیح دینے کا الزام عائد ہوچکا ہے۔