Published: 11-10-2022
لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کپتان کین ویلمسن بھی دورہ پاکستان کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔اپنے بیان میں کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی ایک شاندار تاریخ ہے جوکہ تینوں فارمیٹ میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، میزبان ملک کے پاس فاسٹ بولرز کی اچھی کھیپ ہے جبکہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ہوم گراﺅنڈ پر سامنا کرنا چیلنج ہوگا، پاکستانی اپنے میدانوں پر کرکٹ دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان میں 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔