Published: 13-10-2022
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بھارتی بالنگ ہر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس عمران ملک جیسے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والے بالرز موجود ہیں لیکن تجربے کی کمی ہے، بھارت ٹیم کا ورلڈکپ سے قبل وہ حال ہے ’’آپ کے پاس بہترین کار ہے لیکن آپ وہ گیراج میں چھوڑ دیتے ہیں، تو پھر اسکا کیا فائدہ؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان ہے اور کم تجربہ رکھتا ہے لیکن اسکی بالنگ اسپیڈ دیگر کے مقابلے تیز ہے وہ دیگر بلےبازوں کیلئے مشکل کھڑی کرسکتا ہے۔بریٹ لی نے کہا کہ عمران ملک کو ٹیم منجمنٹ نے بہت کم موقع دیا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ ابھی تیار نہیں، ورلڈکپ سے کچھ عرصہ قبل بہمرا کا انجرڈ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں تین کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے ہیں جن میں جڈیجا، بمہرا اور دیپک چہر شامل ہیں۔