Published: 15-10-2022
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ قومی ٹیم ہمیشہ ٹی20 ورلڈکپ میں اچھا کھیلتی ہوئی آئی ہے، میرا دل کہہ رہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیئے، کرکٹ کا کھیل 4 چھکوں پر محیط نہیں ہے اسٹرائیک روٹیٹ کرنا پڑتی ہے۔ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کیے گئے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں سوچا، جس دن ریٹائرمنٹ لوں گا، کھلے دل سے اعلان کروں گا۔شعیب ملک نے کہا کہ کپتان بننے کے بعد میں نے بابر کو کبھی مجبور نہیں کیا اور نہ کبھی کروں گا البتہ بابر کو جگہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے پتا ہے اس کے بعد زندگی مزید مصروف ہوجاتی ہے۔