ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

میلبرن: نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا جبکہ مسلسل بارش کی باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین میچ نہ ہونے کے باعث دونون ٹیموں کو ایک ایک پوائٹ دے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔گروپ اے میں نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، سری لنکا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا 2،2 پوائںٹس کے ساتھ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ افغانستان ایک پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر قابض ہے۔قبل ازیں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رنز سے شکست دی تھی۔