ایوریج لوگوں کو کھلائیں گے تو نتیجہ بھی ایوریج ہی ہوگا، شعیب اختر

Published: 29-10-2022

Cinque Terre

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے کے خلاف شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان اور سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ایک برے کپتان ہیں، میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور میں دوبارہ کہہ رہا ہوں ایوریج پلئیرز کے ساتھ ایوریج نتیجہ ہی نکلتا ہے جو نظر آرہا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ آج کے میچ کے بعد میں بہت زیادہ اداس ہوں، آپ لوگ زمبابوے سے بھی ہار گئے ہیں۔ دنیا بھر کا میڈیا ہمیں دیکھنا پڑتا ہے، کتنی بار کہہ کہہ کر تھک گیا کہ بابراعظم اوپننگ کے بجائے ون ڈاؤن آئے لیکن سمجھ ہی نہیں آتی۔ اوپننگ میں جارحانہ کھیل پیش کرنے والے بلےبازوں کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آپ سوچیں گے ایسا ہوجائے ویسا ہوجائے، اب آپ سیمی فائنل میں کوالیفائی بھی بہت مشکل سے کریں گے۔ شعیب اختر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کہہ رہے تھے کہ سپورٹ کریں ہم کررہے ہیں لیکن کس برانڈ کی کرکٹ کھیلی جارہی ہے؟۔واضح رہے کہ پاکستان سپر 12 مرحلے میں اپنا اگلا میچ اتوار کو ہالینڈ سے کھیلے گا تاہم اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ورلڈکپ مہم بھی اختتام پذیر ہوجائے گی۔