محمد نواز کی بال پیڈ پرلگتی تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتا، ایشون

Published: 30-10-2022

Cinque Terre

 ممبئی: بھارت کے کرکٹر روی چندن ایشون کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو وہ ریٹائر ہوجاتے۔کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں ایشون کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں اگر محمد نواز کی گیند وائیڈ ہونے کے بجائے ان کے پیڈ پر لگتی تو وہ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے۔پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ میں ایشون نے مشکل وقت میں وننگ شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ میچ میں بھارت کے لیے یادگار اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی نے بھی دباؤ میں اعصاب پر قابو پا کر کھیلنے پر ایشون کی تعریف کی تھی۔محمد نواز کے اوور میں اگر ایشون آؤٹ ہوجاتے تو پاکستان کی جیت کا امکان تھا۔