Published: 31-10-2022
پرتھ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہے۔آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز کے دوران جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے باوجود پاکستان کیلئے امید کی کرن باقی ہے۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی اس صورت میں ممکن ہے اگر جنوبی افریقہ ایک میچ ہار جائے اور بنگلا دیش یا زمبابوے میں کسی ایک ٹیم کے ہاتھوں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے اور پاکستان اپنے باقی تمام میچز جیتے۔واضح رہے کہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے 4 اور جنوبی افریقہ کے 5 پوائنٹس ہیں، اگر بھارت ایک میچ ہار جائے تو اس کے 6 پوائنٹس ہوجائیں گے اور پاکستان دونوں میچز جیت جائے تو اس کے پوائنٹس بھی 6 ہوجائیں گے۔پاکستان اور بھارت کے پوائنٹس برابر ہوئے تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 17 ویں میچ میں نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کی پہلی فتح اپنے نام کی ہے۔