مداح کے کمرے میں گھسنے اورویڈیو بنانے پر ویرات کوہلی پریشان

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

 پرتھ: آسٹریلیا میں مداح بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں ان کے ہوٹل روم میں  گھس گیا اور ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر ڈال دی۔مداح کی بنائی گئی ویڈیو میں کوہلی کی ذاتی استعمال کی اشیا کو دکھایا گیا ہے۔بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداح کی جانب سے بنائی گئی پرتھ کے ہوٹل میں ان کے کمرے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ انتہائی پریشان کن ہے۔ میں اب اپنی سیکورٹی کی جانب سے عدم تحفظ کا شکار ہوگیا ہوں۔کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ مداح اپنے اسٹارز کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اسٹارز کی پرائیوسی کا بھی احترام کریں۔