اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور ملائیشیا کے مابین میچ 1،1 گول سے برابر

Published: 03-11-2022

Cinque Terre

ایبوہ: ملائیشیا میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین دلچسپ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے ملائیشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین دلچسپ میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ارباز احمد نے36 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور کیا جب کہ ملائشیا کی جانب سے 26 ویں منٹ میں شیلو نے گول اسکور کیا۔ملائشیا ایف آئی ایچ ورلڈ رہنکنگ میں 10 ویں نمبر جب کہ پاکستان 18 ویں نمبر ہر ہے، ایونٹ میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا تیسرا میچ چار نومبر پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر جاپان سے, چوتھا میچ پانچ نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر کوریا سے جبکہ پانچواں میچ سات نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے دوپہر مصر کیساتھ کھیلے گا۔رپورٹ کے مطابق ایونٹ راونڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جارہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ ہوا، جس میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔