’اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے: پاکستانی کی فتح پر رمیز راجا کا ٹوئٹ

Published: 07-11-2022

Cinque Terre

ایڈیلیڈ: پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف شاندار فتح اور سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قرآن پاک کی آیت شیئر کردی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کے 29 ویں اور اہم میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ٹیم کی فتح کو اللہ تعالیٰ کی مرضی قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قرآن پاک کی سورۃ انفال کی آیت 30 ’وہ اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کر رہا تھا، اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘ شیئر کردی۔