ایشین ایلیٹ باکسنگ میں پاکستانی باکسر سیمی فائنل پہنچ گیا

Published: 07-11-2022

Cinque Terre

عمام: اردن میں جاری ایشین ایلیٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے زوہیب رشید نے 48 کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں جگہ بناکر برانز میڈل کو اپنے لیے یقینی بنالیا۔اگر پاکستانی باکسر نے سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی دکھائی  تو گولڈ یا سلور میڈل مل سکتا ہے اور شکست کی صورت میں برانز میڈل زوہیب رشید کو ملے گا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود نے زوہیب رشید کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔خالد محمود کا کہنا ہے کہ زوہیب رشید کی پرفارمنس قابل فخر ہے، ماضی میں بھی زوہیب میڈل اپنے نام کرچکے ہیں اور اس بار بھی وہ زبردست کھیل پیش کررہے ہیں۔