انگلش بیٹر ڈیوڈ ملان کی بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت مشکوک

Published: 08-11-2022

Cinque Terre

ایڈیلیڈ: انگلش بیٹر ڈیوڈ ملان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں انجری کے باعث شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ انگلش بیٹر گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سُپر 12 کے میچ میں گروئن انجری کے سبب باہر چلے گئے تھے اور ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے۔ان کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپر بیٹر فِل سالٹ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹر ڈیوڈ ملان رواں ورلڈ کپ کے دوران کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دِکھا سکے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 37 گیندوں پر 35 رنز ہے جو انہوں نے آئر لینڈ کے خلاف کیا۔ انگلینڈ یہ میچ ڈک ورتھ لوئس کے تحت پانچ رنز سے ہار گیا تھا۔انگلش ٹیم کے نائب کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں اور کئی سالوں سے ٹیم میں موجود ہیں۔ وہ ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں لیکن ان کی انجری ٹھیک نہیں لگ رہی۔ان کے ممکنہ متبادل فِل سالٹ انگلینڈ کی جانب سے 11 ٹی 20 کھیل چکے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 88 رنز ناٹ آؤٹ ہے، جو انہوں نے گزشتہ ستمبر پاکستان کے خلاف سیریز میں بنایا تھا۔