شارجہ میں پہلی بار ٹیپ بال انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

Published: 09-11-2022

Cinque Terre

 کراچی: کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں عالمی ٹیپ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان، بھارت سمیت دیگر چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔شارجہ میں ہونے والی چیمپئن شپ کو ’سوپر فکس چمپین شپ ٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا انعقاد نومبر کی 19 اور بیس تاریخ کو ہوگا۔ چمپین شپ میں پاکستان، انڈیا سمیت مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سری لنکا، اومان، سعودی عرب، اور یو اے ای بھی شامل ہیں جبکہ ٹیپ بال کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔دو دن پر مشتمل چمپیئن شپ کی فاتح ٹیم کو 20 ہزار درہم کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو 10 ہزار درہم دیے جائیں گے۔انتظامیہ نے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچز میں شائقین کی اسٹیڈیم میں انٹری فری رکھی ہے۔پاکستان کی جانب ٹیپ بال کرکٹ کے نامور کھلاڑی تیمور مرزا، خرم چکوال، مزمل کاموکی، فہد میاں چنو، زہیر کالیا اور اور دیگر ان ایکشن ہوں گے جبکہ بھارت کے مشہور کھلاڑی کرشنا اور بنٹی بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔