شین واٹسن نے پاک بھارت ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلنے کی امید لگالی

Published: 09-11-2022

Cinque Terre

سڈنی: آسٹریلوی ٹیم کرکٹر شین واٹسن نے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کی امیدیں لگالیں۔کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی بیٹر شین واٹسن آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت فائنل کیلئے پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں، انکا کہنا ہے اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنلز میں کامیابی سمیٹتی ہیں تو میگا ایونٹ کا آخری مقابلہ سنسنی خیز ہوجائے گا۔انہوں نے کہا بھارت بغیر کسی دباؤ اچھا کھیل پیچ کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچا ہے لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے آپ ایک میچ ہار کر باہر ہوجاتے ہیں، دوسری جانب کوئی بھی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید نہیں کررہا تھا مجھے لگتا ہے پاکستان کیویز کو ہرا کر کہیں فائنل نہ کھیل جائے۔شین واٹسن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے سال 2007 میں ٹی20 فائنل کھیلا ہے اور ہر کوئی دونوں ٹیموں کو ایک بار پھر میگا ایونٹ کے فائنل میں دیکھنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ سال 2007 کے ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان 5 رنز سے شکست دی تھی۔