Published: 10-11-2022
سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے محظوظ ہوں کیونکہ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ’ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں تھا البتہ یقین تھا کہ ہم کم بیک کریں گے، اگر میں اپنی کارکردگی کی بات کروں تو اپ ڈاؤن رہتا ہی ہے مگر امید آپ کو ایک نئے راستے پر لے جاتی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں ٹیم مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دیا‘۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو گی ہم 100 فیصد دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کپتان پر تنقید ٹیم پر تنقید ہوتی ہے، اب ایسے لوگ بس بیٹھ کر انجوائے کرییں کیونکہ ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔