ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت کو بدترین شکست، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

Published: 11-11-2022

Cinque Terre

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی تھی۔ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے 170 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں نے بالترتیب 86 اور 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 جبکہ جوز بٹلر نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ بھارتی بالرز میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔قبل ازیں بھارت نے پہلے کھیلنے ہوئے انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا، کپتان روہت شرما 27، کے ایل راہول 5، سوریہ کمار یادو 14 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے جبکہ ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اور ہاردک پانڈیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس، عادل راشد اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔انگلینڈ کا اسکواڈ:کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشیدبھارت کا اسکواڈ:کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ