Published: 13-11-2022
میلبرن: قومی ٹیم کے کپتان اور انگلش ٹیم کے قائد نے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کی چھت پر ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔آئی سی سی نے دونوں کپتانوں کی چھت تک پہنچنے کی ویڈیو بھی جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور جوز بٹلر کو چھت پر جاتے اور پھر ٹرافی کے ہمراہ خوبصورت مقام پر تصاویر بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے شاداب خان جبکہ بٹلر نے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم اتوار کے روز وہاں بارش بھی متوقع ہے، اسی وجہ سے پیر کے دن بھی 10 اوور کا فائنل کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔