شعیب ملک نے بابراعظم کو کون سی کمزوری پر کام کرنے کا مشورہ دیا

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو لیگ اسپنر کیخلاف گگلی پر کام کرنے کا مشورہ دیدیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں بابراعظم اور شان مسعود کی پارٹنرشپ میں پاکستان 8 رن فی اوورز رن مل رہے لیکن عادل راشد نے کپتان کو جس طرح گگلی پر پھنسایا، انکو دیکھنا پڑے گا کہ اس پر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ جس اوورز میں عادل راشد نے بابراعظم کی وکٹ انہوں نے اس اوور میں کوئی رن نہیں دیا، افتخار احمد کو چاہئے تھا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلتے کیونکہ انہیں پچھلے میچز میں اسی لیے کامیابی ملی تھی۔شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کو اسپنر کا ہتھیار گگلی سمجھنے کیلئے ویڈیوز دیکھنا ہوں گی یا پھر انہیں بلکل سیدھے بلے مڈ آن اور مڈ وکٹ پر رنز کی طرف جانا ہوگا۔