ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ بھارتی صحافی بھی پاکستانی بولنگ کے گرویدہ ہوگئے

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

میلبرن میں ٹی20 ورلڈکپ فائنل کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارتی جرنلسٹ وکرانت گپتا کو گھیر لیا۔ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم کے باہر بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا گھیر لیا اور کچھ دلچسپ سوالات کیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی وکرانت گپتا شائقین کرکٹ کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں جبکہ فائنل میں پاکستانی بالنگ لائن کی بھی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستانی بالرز نے ٹاپ پرفارمنس دی جس کی وجہ سے قومی ٹیم فائنل میں پہنچ سکی، وکرانت نے بتایا کہ سال 2003 کے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی اسکے بعد ٹیم میں تبدیلیاں ہوئیں اور پھر وہی ٹیم 8 سال بعد چیمپیئن بننے میں کامیاب ہوئی۔بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، جب یہ ٹیم تجربہ حاصل کرے گی تو چیمپیئن بنے گی۔