فیفا قطرکے آگے مجبور؛ ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیمزمیں شراب کی فروخت پر پابندی

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران اسٹیڈیمز کے آس پاس شراب پر مبنی مشروبات پر پابندی عائد کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق قطر میں شراب کی فروخت سے متعلق سخت قوانین ہیں۔ مذکورہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گیمز کے آغاز میں 2 دن باقی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد شائقین ’’بڈوائیزر‘‘ نامی شراب مقررہ کردہ 8 اسٹیڈیمز کے ارد گرد نہیں خرید سکیں گے۔خیال رہے کہ فیفا کا سب سے بڑا اسپانسر ’’بڈوائیزر‘‘ بیئر بنانے والی کمپنی کو ورلڈ کپ میں بیئر فروخت کرنے کے خصوصی حقوق حاصل ہیں۔فیفا کی جانب سے افتتاحی میچ شروع ہونے سے صرف دو دن قبل آنے والے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب میچوں میں شرکت کرنے والا کوئی بھی شخص اسٹیڈیم کے اندر شراب پر مبنی مشروب پی نہیں سکے گا۔فیفا کے ایک بیان میں کہا گیا میزبان ملک (قطر) کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے دوران مخصوص اسٹیڈیمز سے بیئر کی فروخت کے پوائنٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “بڈوائیزرکی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جو قطر کے تمام دیگر ورلڈ کپ اسٹیڈیموں میں دستیاب رہے گا‘۔فیفا کے مطابق “میزبان ملک کے حکام اور فیفا اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں اسٹیڈیم اور آس پاس کے علاقے تمام شائقین کے لیے ایک خوشگوار، باعزت اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے‘‘۔