فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔دوحہ کے اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ساتویں میچ میں گروپ سی کی دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں کوئی گول نہ کر سکیں۔دوسرے ہاف کے 58 ویں منٹ میں پولینڈ کے پاس پینلٹی کی صورت برتری کا موقع ہاتھ آیا لیکن میکسیکو کے گول کیپر گلرمو اوکوا نے بہترین گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینلٹی روک لی۔میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔