Published: 24-11-2022
دوحہ: فیفاورلڈ کپ 2022 میں اسپین نے کوسٹا ریِکا کو کو 0 کے مقابلےمیں 7گول سے شکست دے دی۔الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 11 ویں میچ میں اسپین کوسٹا رِیکا کو 0 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔اسپین کی جانب سے ڈینی اولمو نے 11 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی جس کو مارکو ایسنسیو نے 21 ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔ فیرن ٹوریز نے 31 ویں منٹ میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے اسپین کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔دوسرے ہاف کے 54 ویں منٹ میں فیرن ٹوریز نے دوسرا اور اسپین کا چوتھا گول اسکور کیا۔ گیوی نے پانچواں گول 74ویں منٹ میں، چھٹا گول کارلوس سولر نے 90 ویں منٹ اور الوارو موراٹا نے ساتواں گول دوسرے ہاف کے اختتام پر اضافی وقت میں اسکور کیا۔