Published: 25-11-2022
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کی جانب سے ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں کھلاڑیوں کے علاوہ صدر مملکت اور آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔ رمیزراجہ نے صدر مملکت اور آرمی چیف سمیت تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے صحافیوں اور قومی کرکٹرز سے ملاقات بھی ملاقات کی اور غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کریں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جانا چاہیے، کرکٹ کیساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلٸے اپنی سپورٹ جاری رکھو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے، لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فاٸنل کارزلٹ مختلف ہوتا، ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے جبکہ بھارت ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے ہارا ہے اور اب ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگٸی ہے۔آرمی چیف نے قومی کرکٹرز کی کارکردگی کوسراہا اور بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگو کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہین آفریدی سے انکی انجری سے متعلق دریافت کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان میرے ہیروز ہے، صدر مملکت علاوہ ازیں صدر مملکت عارف علوی کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان میرے ہیروز ہے، کرکٹرز اپنی کارکردگی سے قوم کو لطف پہنچاتے ہیں، پورا پاکستان کرکٹ ایکسپرٹ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ ہارنے کے باوجود بہترین کرکٹ کھیلی، کرکٹ ٹیم خراب پرفارمنس کے بعد ایک بہترین پرفارمنس دکھاتے ہیں، یہ کھلاڑی قوم میں خوشیاں بکھرتے ہیں۔