فیفا ورلڈ کپ؛ فرانس کی ڈنمارک کے خلاف 1-2 سے فتح

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 23 ویں میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔فرانس کی جانب سے مباپے نے 61 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈنمارک کے اینڈریاس کرسٹنسن نے 68 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔کھیل کے 86 ویں منٹ میں مباپے نے دوسرا گول اسکور کر کے فرانس کو ایک اور مرتبہ برتری دلائی جو وقت ختم ہونے تک برقرار رہی۔