Published: 01-12-2022
پالیکیلے: افغان بیٹر ابرایم زدران سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچ میں 162 رنز اسکور کر کے افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔پالیکیلے میں کھیلے گئے سری لنکا اور افغانستان کی تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 138 گیندوں میں 162 رنز بنا کر وکٹ کیپر بیٹر محمد شہزاد کا ریکارڈ توڑا۔محمد شہزاد نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 131 رنز اسکور کیے تھے۔