Published: 02-12-2022
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔مراکش کی جانب سے چوتھے منٹ میں حاکم زائیک نے ٹیم کو برتری دلائی جس کو یوسف النصیری نے 23 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔مراکش کے نائف ایگوئرڈ نے 40 ویں منٹ میں اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر کینیڈا کا کھاتہ کھلوایا۔پوائٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مراکش نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔