Published: 02-12-2022
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروہ ایف کے میچ میں بیلجیئم اور کروشیا کی ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔تاہم، پوائنٹس ٹیبل پر 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود کروشیا کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں کوالیفائی کر گئی۔