Published: 04-12-2022
کراچی: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کردیا گیاگرین شرٹس 11سے 19جنوری تک 4ملکی ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں شامل دیگر 3ٹیموں میں میزبان سعودی عرب،ماریشس اور کموروس شامل ہیں،قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان فٹبال ہاﺅس کا چارج فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو سپرد کئے جانے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ دوسری انٹرنیشنل مصروفیت ہوگی،اس سے قبل گرین شرٹس نے 8سالہ تعطل کے بعد ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔نیپال میں ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے مالدیپ کو 7-0سے شکست دیکر روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی،پاکستان کی فیفا ویمنز رینکنگ میں بھی واپسی ہوچکی،اس وقت ٹیم 160ویں نمبر پر ہے۔