Published: 04-12-2022
راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال بہت مختلف ہوتی ہیں، ابھی 6 سیشنز ہیں، پچ کو تھوڑا سا بریک اور باوٴنس ملا ہے۔انگلینڈ کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ بہت میچز کھیلتا ہوں،عبداللہ کے ساتھ بھی اچھا کھیلنے کا موقع ملا ہے، انگلینڈ نے پہلے اننگ کھیل لی ہے اب ہم کو سنبھل کر کھیلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب 650 اسکور ہوتا ہے تو خود کو بچانا بھی ہوتا ہے اور کوشش کرنی ہوتی ہے کہ محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں، میں نے ڈومیسٹک بہت کھیلا ہے اس سے میرے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے مثبت دوست ہیں اور مثبت کمپنی ہے میں انہی میں رہتا ہوں،انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا ہے مگر ہمیں بھی اچھا کھیلنا ہے، ابھی وقت ہے بہتری کے لیے اچھا کھیلنا ہوگا۔