Published: 07-12-2022
دوحا: برازیلین فارورڈ روڈریگو کے بعد ایک اور اسٹار کھلاڑی نے رونالڈو کے پاؤں پکڑ لیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔فیفا ورلڈکپ میں گزشتہ روز جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-4 سے شکست دینے والی برازیل ٹیم کے اسٹرائیکر رچرلیسن نے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکے پاؤں پکڑ لیے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوریا کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد رچرلیسن اور رونالڈو پومبو ڈانس کے کچھ اسٹیپ سیکھا رہے ہیں۔اسٹار فٹبالر نے انٹرویو کے دوران رچرلیسن کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ پورا برازیل آپ کیلیے دعا کررہا ہے۔اس سے قبل فارورڈ روڈریگو نے گول اسکورنگ کی صلاحیت پانے کیلیے رونالڈو کی ٹانگوں کو چُھوا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کیخلاف رچرلیسن نے 29 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ اسی میچ میں برازیل نے لیجینڈ فٹبالر پیلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی جیت انکے نام کردی تھی۔