Published: 13-12-2022
ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان کے خلاف اسکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی ہے جبکہ پہلی مرتبہ قومی ٹیم کے خلاف لگاتار دو ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے سے قبل میچ کا فیصلہ ہوگیا۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر ابرار احمد نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 198 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا۔ فہیم اشرف 10 رنز بنا کر جو روٹ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، جو روٹ نے ٹیسٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کر لیں۔محمد نواز 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ابرار احمد 17 رنز، زاہد محمود اور محمد علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔تیسرا روزمحمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔سعود شکیل اور امام الحق کے درمیان 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ یہاں امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔