بھارت میں بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش کے 32 ٹکڑے کردیے

Published: 14-12-2022

Cinque Terre

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا میں ناحلف بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش کے 32 ٹکڑے کیے اور پھر انہیں کنویں میں پھینک دیا۔ریاست کرناٹکا کے علاقے بگل کوٹ میں 20 سالہ سرھادا والکر نامی نوجوان نے اپنے 53 سالہ باپ ویتھالا کولالی کو قتل کر کے اُس کی لاش کے 32 ٹکڑے کردیے اور پھر قتل چھپانے کے لیے ان کو قریب میں واقع کنویں میں پھینکا۔قتل کے بعد جب پولیس نے تفتیش کی اور سرھادا کا بیان قلم بند کیا تو اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اُس کنویں کی بھی نشاندہی کی جہاں اُس نے لاش کو ٹکڑے کر کے پھینکا۔پولیس نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے سرھادا کو جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا اور شراب نوشی کے بعد اکثر گھر میں مارپیٹ جبکہ گالیاں دیتا تھا، جس پر بیس سالہ سرھادا کو 6 دسمبر کو غصہ آیا اور اُس نے پہلے لوہے کی راڈ باپ کے سر پر ماری اور پھر باروچی خانے سے چھری لاکر اُس کو قتل کیا۔