Published: 14-12-2022
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز ایک روز کی تاخیر سے شروع ہوگی۔ قومی ٹیم اور کیویز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ملتان میں شیڈول ہے۔اس کے علاوہ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 10، 12 اور 14 جنوری کو کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ نے بھی شیڈول میں تبدیلی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔