Published: 15-12-2022
کراچی: سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور بلوچستان کے اسسٹنٹ کوچ راج ہنس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔راج ہنس نے 1983 سے 2000 کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں الائیڈ بینک، کوئٹہ، اور اسلام آباد ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 فرسٹ کلاس اور 17 لسٹ اے میچز کھیلے۔دریں اثنا پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ، سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ و دیگر نے راج ہنس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔