آپ سوچ نہیں سکتے یہ پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے، چئیرمین پی سی بی

Published: 16-12-2022

Cinque Terre

  کراچی: چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے ریکارڈ بریکنگ ترقی کی آپ سوچ نہیں سکتے یہ ایونٹ کتنا بڑا ہونے والا ہے۔لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ہے کہ پی ایس ایل کو ہر سال اوپر لےکرجاٸیں، اس سیزن میں بہت اچھے انٹرنیشنل پلیٸرز نے رجسٹریشن کرواٸی ہے۔یہ امر خوش کن ہے کہ پی ایس ایل ایک بار پھر چار شہروں میں ہوگا،پچھلی مرتبہ پی ایس ایل نے ریکارڈ بریکنگ ترقی کی،رواں سال پی ایس ایل کا ہیش ٹیگ “سوچ ہے آپ کی ” رکھا گیا ہے،یہ نوجوانوں کا جملہ ہے کہ یہ ایونٹ کتنا اچھا ہونے والا ہے۔کراچی کنگز کے صدر اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ میں ہر ٹیم نےاچھے کھلاڑی منتخب کرنے کی کوشش کی، فرنچائز کرکٹ میں کھلاڑیوں کی ردو بدل ہوتی رہتی ہے،بابر اعظم دوسری فرنچائز میں ہیں فن کرکٹ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے فاسٹ بولرز زیادہ دیے ہیں،اس مرتبہ مزید بڑے نام پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں،پاکستان سپر لیگ بڑا برانڈ بن چکی ہے۔پشاور زلمی کے کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر اور قومی ٹیم کے موجودہ کپتان ہین، ان کی موجودگی ہماری فرنچائز کو تقویت دے گی،امید ہے پی ایس ایل میں وہ اچھی پرفارمنس دیں گے،پی ایس ایل کا مقابلہ بڑی لیگز سے کیا جاسکتا ہے۔پی ایس ایل کی دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کے کپتان اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی ایل کا ایک نیا میلہ سجنے والا ہے،8 ویں ایڈیشن میں بھی بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ فاسٹ بولرز مسنگ ہیں،ابھی مزید انتخاب کرنا ہے،میری فٹنس میں بہتری آرہی ہے،ری ہیب پروگرام پر عمل کررہا ہوں اور جلد ایکشن میں دکھائی دونگا۔