Published: 19-12-2022
کراچی: پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سنچری جڑنے والے انگلستان کے بیٹر ہیری بروک نے کہا ہے کہ سینچری کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے،کپتان بین اسٹوکس کے رن آؤٹ میں میری غلطی تھی، تھکن کی وجہ سے دوڑ نہ سکا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے 23 سالہ ہیری بروک نے کہا کہ کوشش کر رہا تھا موقع کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے اچھی شراکت بناوں،اپنے چوتھے ٹیسٹ میں تیسری سینچری اسکور کرنے سے مجھے اعتماد ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی اور نمبر پر کھیلنا پڑے تو مسٸلہ نہیں، بین اسٹوکس میری غلطی کے سبب رن آٶٹ ہوئے، میں تھک گیا تھا جس کی وجہ سے رن کے لیے نہیں بھاگ سکا۔ہیری بروک نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرنا سود مند ہے،ہم کوشش کریں گے پاکستان کو دوسری اننگ میں جلد سے جلد آٶٹ کریں۔