روس کا یوکرین پر حملہ؛ 7 افراد ہلاک اور 58 زخمی

Published: 25-12-2022

Cinque Terre

ماسکو: روس نے ایک بار پھر یوکرین کے شہر خیرسون میں حملے کیے جس میں 7 افراد ہلاک اور 58 سے زائد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کا شہر خیرسون ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ روسی فوج نے کئی علاقوں میں حملے کیے۔ جس میں ایک رہائشی عمارت بھی تباہ ہوگئی۔یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں کو روسی فوجوں نے نشانہ بنایا ان میں کہیں بھی کوئی فوجی تنصیبات نہیں تھیں۔یوکرینی صدر نے ان حملوں میں 7 افراد کی ہلاکت اور 58 سے زائد کے زخمی ہونے پر کہا کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے۔ عالمی برادری روسی جارحیت کا نوٹس لے۔خیال رہے کہ روس نے یہ حملے اس وقت کیے جب یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکا کے دورے سے واپس اپنے وطن پہنچے۔ ملاقات میں امریکی صدر نے یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام پیٹریاٹ کی فراہمی کو حتمی شکل دی۔روس نے یوکرین پر رواں برس فروری میں کیا تھا اور چار علاقوں پر اپنے حمایت یافتہ باغیوں کی مدد سے قبضہ کرکے جعلی ریفرنڈم کرایا اور اس بنیاد پر ان چاروں کو روس میں ضم کرلیا تھا۔