بیٹی کی نازیبا وائرل ویڈیو پر احتجاج کرنے والے بھارتی فوجی کو قتل کردیا گیا

Published: 28-12-2022

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت میں بیٹی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کے گھر پر احتجاج کرنے والے مظلوم باپ کو لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے لاٹھیوں اور تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار مِلاجی واگھیلا کو محلے میں جھگڑے کے دوران قتل کردیا گیا جب کہ ان بیٹا سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث اسپتال میں داخل ہے۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی اہلیہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی، جس میں کہا گیا ہے محلے کے ایک نوجوان نے ہماری نوجوان بیٹی کی نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی جو وائرل ہوگئی۔