Published: 29-12-2022
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ کے تیسرے روز کیوی بلے بازوں کے 2 اسٹمپڈ چھوڑنے پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان علی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کے آخری کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کریں کریں، نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ جیسی ہی وکٹ ہے لیکن یہاں پر ٹرن زیادہ ہو رہا ہے۔بلے باز نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا مشکل ہوگا، تاہم 200 رنز کا ہدف دے کر اُسے ہم قابو کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کو دو سو رنز کا ہدف دے کر بھی قابو کر سکتے ہیں، دو اسٹمپڈ آؤٹ ہونے کے دو مواقع ضائع ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے اچھی کوشش کی گئی تاہم اگر مجھے دونوں وکٹیں مجھے مل جاتیں تو پاکستان کو فائدہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے بیمار کھلاڑیوں کی دیکھ بھال ہو رہی ہے، امید ہے کہ سلیمان علی آغا اور دیگر کھلاڑی جمعرات کو کھیل کے لیے دستیاب ہوں گے۔