نائجیریا میں بےقابو کار شہریوں پر چڑھ دوڑی، 7 ہلاک درجنوں زخمی

Published: 30-12-2022

Cinque Terre

کالابار: نائجیریا میں کار تلے کچل کر 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ درجنوں افراد شدید زخمی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہریوں پر گاڑی چڑھنے کا اندوہناک اوقعہ نائجیریا کے ساحل شہر کالا بار میں رونما ہوا جہاں ڈرائیور تیز رفتار گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کار مجمے پر پر چڑھ دوڑی۔کار تلے کچل کر 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو درجن سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔نائجیرین حکام کا کہنا ہے کہ 29 زخمی افراد میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا جس کے باعث تیز رفتار گاڑی پر وہ قابو نہ رکھ سکا اور شہریوں روند ڈالا۔رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اسوقت پیش آیا جب نائجیرین شہری بوگوبیری ضلع میں موٹر سائیکل پریڈ دیکھنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔