Published: 30-12-2022
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی وکٹ پر ہرگز بات نہیں کرنا چاہوں گا، لیکن پچ کے سلو ہونے کو جواز نہیں بنایا جاسکتا، ہمیں نیوزی لینڈ کے بیٹرز کو جلد آؤٹ کرنا چاہیے تھا مگر چار پانچ کیچز چھوٹ گئے۔ان خیالات کا اظہار اسپنر ابرار احمد نے کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسٹری اسپنر ہو یا کوئی اور دوسرا بولر ہو، اسے پچ سے مدد بھی تو ملنی چاہیے، ہماری بدقسمتی بھی شامل حال رہی۔پاکستانی گیند باز ابرار احمد نے کہا کہ کچھ ممکنہ کیچز بھی نہ پکڑے جاسکے، ولیمسن نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، ولیمسن ’تکنیک‘ کے لحاظ سے اچھے کھلاڑی لگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طویل بولنگ کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، میں 68 اوورز کرانے بعد بھی بہتر محسوس کر رہا ہوں، پنڈی ٹیسٹ میں بھی وکٹ سے مدد نہیں مل رہی تھی لیکن گراس ہونے کی وجہ سے مجھے وکٹیں ملی تھیں۔خیال رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔