سال 2022: ٹی20 کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان، رضوان پھر نامزد

Published: 30-12-2022

Cinque Terre

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، بھارت کے سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے سیم کرن اور زمبابوے کے سکندر رضا شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو دوسری بار ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔محمد رضوان سال 2022 میں ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرنے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے 25 میچوں میں 996 رنز بنانے کے علاوہ 9 کیچز اور تین اسٹمپ بھی کیے۔رضوان نے رواں سال 45.27 کی اوسط سے رنز بنائے جس میں 10 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں جبکہ وہ آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔سوریا کمار یادیو بھارت کے جارح مزاج بلےباز سوریا کمار یادیو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، انہوں نے رواں سال ٹی20 فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی اہم اننگز کھیلیں اور ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کروایا۔سیم کرن ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے پر سیم کرن کو ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد کیا گیا ہے انہوں نے اہم میچ میں 4 اوورز کے دوران 12 کے عوض قومی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی اور انگلش ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔سکندر رضا پاکستانی نثراد سکندر رضا نے رواں سال زمبابوے کے لیے 24 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں انہوں نے 735 رنز اسکور کیے جبکہ 25 وکٹیں بھی حاصل کیں، سکندر رضا نے پاکستان خلاف ورلڈکپ کے اہم میچ میں 25 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔