رضوان نے مداح کی کونسی خواہش پوری کردی؟ ویڈیو وائرل

Published: 30-12-2022

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے موٹر سائیکل پر پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے آنے والے مداح کی ملاقات کی خواہش پوری کردی۔اوکاڑہ کے علاقہ دیپالپور کا نوجوان اعجاز موٹر سائیکل پر طویل سفر کرکے قومی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سے ملنے کراچی پہنچا تھا، گزشتہ تین یوم سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے چکر کاٹنے والے مداح کی جمعرات کو محمد رضوان سے ملاقات ہوگئی۔اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے داخلی دروازے پر ہونے والی ملاقات میں پرستار نے رضوان کو ان کی تصویر پیش کی، اس موقع پر قومی کرکٹر نے اعجاز کو گلے لگایا اور اس کی شرٹ پر آٹو گراف دیتے ہوئے چاہت اور خلوص پر شکریہ ادا کیا۔