Published: 15-03-2023
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر تنقید کرنے والے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول کو ایونٹ کے دوران بیٹر سے طویل گفتگو کرتے دیکھا گیا ہے۔راولپنڈی میں میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے ڈیرن گنگا اور ثنا میر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے سائمن ڈول نے کہا کہ ’’مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کیا بات کی گئی ہوگی، تاہم انکی طبعیت ٹھیک نہیں تھی، جس پر ڈیرن گنگا نے قہقہ لگایا اور کہا کہ مجھے آج کی بات پر یقین نہیں‘‘۔کمنٹیٹر اور بابراعظم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم بخار کے باعث میدان پر نہیں اُتر سکے تھے اور تاہم انکی ٹیم نے یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ سائمن ڈول نے بابراعظم کو گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے آخری اوورز میں سلو سینچری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی کی اہلیہ سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے پر انہیں صارفین نے شدید ٹرول کیا تھا۔بابر اعظم کی زلمی پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں 16 مارچ کو اسلام آباد سے مقابلہ کرے گی۔